گاڑیوں سے لال بتی ہٹانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر بہار کے وزیر اعلی
نتیش کمار نے کہا کہ، 'میں تو گزشتہ 11 سال سے لال بتی لگی گاڑی استعمال
نہیں کرتا ہوں۔' ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'میں جو کرتا ہوں، مرکز اس کی نقل
کرتا ہے۔ اس معاملے پر نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم تو لال
بتی لگاتے ہی نہیں ہیں۔ لال بتی لگائیں گے تبھی تو اسے ہٹائیں گے۔ ' ادھر
وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے بھی کہا کہ
وہ اور نہ ہی ان کے والدین لال بتی
کا استعمال کرتے ہیں۔
حکومت نے فیصلہ ابھی لاگو بھی نہیں کیا ہے اس سے پہلے ہی مرکزی وزیر گری
راج نے اپنی گاڑی سے لال بتی اتار دی ہے۔ گری راج سنگھ نے بہار کے شیخ پورہ
میں خود اپنی گاڑی سے لال بتی اتاری۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کابینہ کا
فیصلہ خوش آئند ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عام اور خاص میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ تمام لوگوں کو اپنی گاڑی سے لال بتی اتار دینی چاہئے۔